وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ اور
دیگر اہم لیڈروں سے ملاقاتیں کیں اور مختلف اہم سیاسی مسائل پر تبادلہ خیال
کیا۔ذرائع نے یہاں بتایا کہ بغیر کسی پہلے سے مقررہ پروگرام کے مسٹر شاہ نے وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر مسٹر مودی
سے ملاقات کی۔سمجھا جاتا ہے کہ دونوں لیڈروں نے چھ دسمبر 1992 کے ایودھیا میں بابری
ڈھانچے کے انہدام پر سپریم کورٹ کی طرف سے مسٹر لال کرشن اڈوانی، ڈاکٹر
مرلی منوہر جوشی اور محترمہ اوما بھارتی کے خلاف سازش تیار کرنے کے الزامات
طے کرنے کے احکامات پر تبادلہ خیال کیا۔